21 اپریل 2026 - 04:27
تہران: آبنائے ہرمز میں غیر مشروط جہازرانی مزید ممکن نہیں؛ سبب امریکہ ہے، دفتر خارجہ

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا: جب سے آبنائے ہرمز کے اطراف میں امریکی اڈے اور فوجی اثاثے ایران کے خلاف جارحانہ فوجی کاروائیوں کے لئے استعمال ہوئے ہیں، اس آبنائے میں "غیرمشروط" جہازانی کا تصور، ناقابل بحث ہے۔ اس صورت حال کا ذمہ دار ـ بلا شبہ ـ امریکہ ہے / حالیہ دو ہفتوں میں، میدان جنگ میں نئے پتے کھیلنے کے لئے تیاری کر چکے ہیں، ڈاکٹر قالیباف۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر اسماعیل بقائی نے اعلان کیا: جب سے آبنائے ہرمز کے اطراف میں امریکی اڈے اور فوجی اثاثے ایران کے خلاف جارحانہ فوجی کاروائیوں کے لئے استعمال ہوئے ہیں، اس آبنائے میں "غیرمشروط" جہازانی کا تصور، ناقابل بحث ہے۔ اس صورت حال کا ذمہ دار ـ بلا شبہ ـ امریکہ ہے۔

نیز ایک پاکستانی ذریعے نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی اور یورینیم کے ذخائر نیز آبنائے ہرمز کے بارے میں اپنے موقف سے پسپا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ پاکستان، اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور کا انعقاد کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی مذاکراتی گروپ کا سربراہ جے ڈی وینس ـ ٹرمپ کے جھوٹے دعوے کے برعکس ـ پاکستان کی طرف روانہ نہیں ہؤا ہے اور ایرانی مذاکرات کاروں نے بھی اعلان کیا ہے کہ بحری محاصرے کے خاتمے تک پاکستان نہیں جائیں گے۔

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اعلان کیا کہ عہد شکن اور جھوٹے دشمن کے ساتھ دھمکیوں کے سائے میں مذآکرات نہیں ہونگے، انھوں نے X  پلیٹ فارم پر ٹرمپ سے مخاطب ہوکر لکھا: دھمکی دوگے تو ھمکی سنوگے۔

انھوں نے مزید لکھا: آبنائے ہرمز تب کھلے گا جب بحری محاصرہ اٹھایا جائے گا، ہمارے اغوا شدہ جہاز کے یرغمالی عملے کو احترام کے ساتھ لوٹایا جائے گا ورنہ امریکہ عنقریب سمجھ لے گا کہ سمندر میں جنگ کے معنی کیا ہوتے ہیں!

ڈاکٹر قالیباف نے لکھا: حالیہ دو ہفتوں میں، میدان جنگ میں نئے پتے کھیلنے کے لئے تیاری کر چکے ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha